وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نےکہا ہے

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نےکہا ہے کہ سردار محمد عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر، تحریک تکمیل پاکستان،اسلام کی سربلندی اور تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار محمد عبدالقیوم خان ایک تحریک اور ایک جدوجہد مسلسل تھے۔ سردار عبدالقیوم خان اتحاد ویگانگت کی عظیم مثال تھے۔ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سردار عبد القیوم خان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، مسئلہ کے پرامن حل کے لئے انہوں نے کئی زبانوں میں لٹریچر تیار کیا، سینکڑوں تقاریر کیں ۔لیکچر دیئے اور قومی و عالمی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھے ۔انکی تصانیف اسکی گواہ ہیں جو اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوئیں ۔سردار محمد عبدالقیوم خان کی آخری کتاب ’’فتنہ انکار سنت‘‘ ایک اثاثہ ہے، جس کو انہوں نے تیس سال کی تحقیق و جستجو کے بعد مکمل کیا۔ سردار عبدالقیوم خان کی خدمات سیاسی کارکنان کے لیے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سردار عبد القیوم خان جیسے لیڈر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات نسل نو کے لئے مشعل راہ ہے، تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے والے عظیم رہنما سردار محمد عبدالقیوم خان کو برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Share This Post

More To Explore