آزادجموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے کہا ہے

آزادجموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ چییرمین بلاول بھٹو زرداری جس دانشمندی اور جرات کے ساتھ پاکستان کے موقف کی ترجمانی کر رہے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔سید بازل علی نقوی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ چییرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے بھارتی وفد کے مقابلے میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری تھی جس کے نتیجے میں دنیا نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا اور بھارتی وفد کو منہ کی کھانا پڑی ۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ پاکستان چییرمین بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب خارجہ پالیسی کے تحت پاکستان کو تنہائی سے نکالا اور عالمی سطح پر ملک کے وقار کو بلند کیا ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو کے دوران چییرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی بیانیے کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دئیے ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ اس بے مثال انٹرویو کے دوران ستر سال کے بھارتی صحافی کو پسینہ آ گیا کیونکہ چییرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس متانت اور وقار کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا وہ لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے چییرمین سے بے حد محبت کرتے ہیں انشاءاللہ 2026 کے انتخابات میں صدر آصف علی زرداری ،چییرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور دن میں خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے گا

Share This Post

More To Explore