کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتارحسین ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس (ریجن)مظفرآباد یاسین قریشی نے جہلم ویلی کے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقہ گوہرآ باد کا دورہ کیا

کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتارحسین ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس (ریجن)مظفرآباد یاسین قریشی نے جہلم ویلی کے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقہ گوہرآ باد کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال اور ایس پی مرزا زاہد حسین نے کمشنر مظفرآباد ریجن چوہدری حسین گفتار اور ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس (ریجن)مظفرآباد یاسین قریشی کو کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کے حوالہ سے تفصیلی بریفگ دی۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث سڑکوں، گھروں اور گاڑیوں ،فصلوں کو جو نقصان پہنچا ہے، اس کا فوری تخمینہ لگایا جائے اور متاثرین کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نقصانات کا جائزہ بارے پراسس کو مکمل کیا جائے تاکہ بروقت لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے انہوں نے عوام علاقہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر حکومت متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ڈی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ گھرانوں کے لیے فوڈآئٹمز ارسال کردیئے گے ہیں جن کی فوری تقسیم کی جائے۔ ریسکیوآپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ (C&W) ، مقامی رضاکاروں اور پاکستان آرمی نے بھرپور حصہ لیا ۔کمشنرمظفرآبادڈویژن نےریسکیو آپریشن جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی کیں۔ مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں نالوں کے قریب رہنے والے تمام افراد کو مون سون کے دوران محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت بھی دی جارہی ہے۔ ایمرجنسی سروسز کے تمام محکمہ جات مربوط اور منظم طریقہ کار سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کیلئے مکمل طور پر مستعد وفعال ہیں۔تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دفتر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی میں قائم کنٹرول روم رابطہ نمبر 922607 پرکسی بھی آفات سماوی کی صورت میں رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

Share This Post

More To Explore