جہلم ویلی کے علاقے گوہرآباد میں کلاوڈ برسٹ سے متاثرہونے والی رابطہ سڑکات کو تقریبا 6 گھنٹوں میں بحال کر دیا گیا ۔ آج علی الصبح تقریبا پونے 04 بجے گوہرآباد کے علاقے میں ہیوی کلاوڈ برسٹ ہوا جس کی وجہ سے چاررابطہ سڑکیں متاثرہوئیں اور کچھ رہائشی مکانات،گاڑیوں اور دیگراملاک کو نقصان پہنچا ۔ایگزیکٹیو انجینئر شاہرات ضلع جہلم ویلی کے مطابق محکمہ شاہرات کے عملے نے صبح 6 بجے ہیوی مشینری کے ساتھ ان سڑکوں کو بحال کرنے کیلئے کام شروع کیا۔ کلاوڈ برسٹ کیوجہ سے 02 لنک روڈز مکمل تباہ ہوئی ہیں جنہیں ہیوی مشینری سے گاڑی گزارنے کے قابل بنایاگیا ہے جبکہ دو رابطہ سڑکات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ محکمہ شاہرات کا عملہ صبح سویرے متاثرہ سڑکوں پر پہنچ کر راستہ بحال کرنے پر گامزن رہا اور چار سے پانچ گھنٹوں میں دونوں رابطہ سڑکوں کو گاڑی گزارنے کے قابل بنادیا گیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے احکامات کی روشنی میں وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق اس سارے عمل کی نگرانی کرتےرہے۔ ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے نے بھی صبح سویرے متاثرہ جگہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا تھا۔ گوہر آباد میں کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے لیپہ روڈ سمیت ملحقہ کئی دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کو بحال کر دیا گیا ہے اور تمام متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی رسائی بنا دی گئی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن اور ریسکیو ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
