ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین نے کہا ہے کہ مورخہ 4سے 9 جولائی 2025 تک ماں اور بچہ کی صحت کا ہفتہ منانے کے لیے ضلع مظفرآباد میں ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں جس کے تحت تمام ہیلتھ سٹاف ،لیڈی ہیلتھ ورکرز ،لیڈی ہیلتھ سپروائزرز، ویکسینیٹرز کی خصوصی تربیت دی گئی ہے اس کے علاوہ پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں ویکسین اور ہیلتھ ایجوکیشن مٹیریل تمام ہیلتھ سینٹرز پر پہنچا دیا گیا ہے ۔ضلع مظفراباد میں اس ہفتہ کے دوران 20 بیسک ہیلتھ یونٹس ،چھ رولر ہیلتھ سینٹرز ،ایک ایم ایچ ایم سی ایچ سینٹر اور دو سول ڈسپنسری 84 ویکسینیٹرز، 519 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 23 لیڈی ہیلتھ سپروائزرز خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ یہ ہفتہ منانے کا مقصد عوام میں بیماریوں سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ ان بیماریوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا کو روکا جا سکے ۔موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ہفتہ کے دوران زکام، نمونیا ،ڈائریا ب،خار حفظان صحت کے وجوہات اور بچاؤ کی تعلیم دی جائے گی ۔جو کسی بھی مرض کے پھیلنے کی صورت میں کمیونٹی میں پہنچ کر لوگوں کا علاج معالجہ کے علاوہ درج ذیل امور سرانجام دیے جائیں گے ۔دو سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کا پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی۔ دو سال تک کی عمر کے ایسے بچوں کو جن کی وجہ سے حفاظتی ٹیکے نہیں لگ سکے کو حفاظتی ٹیکےاس ہفتہ کے دوران لگائے جائیں گے ۔ہر گاؤں میں ایل ای ڈی ہیلتھ ورکرز خواتین ہیلتھ سیشنز کریں گی۔ جن میں خواتین کو ماں اور بچے کی صحت کے مسائل اور زکام ٹائیفائیڈ ملیریا بخار وغیرہ جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے طریقہ کار خصوصی تصویری کتاب سے استعمال کرتے ہوئے بنائے بتائیں گی 15 سے 49 سال تک کی خواتین خوبصورت حملہ خواتین میں جن کو تشخص سے بچاؤ کے ٹیکے کسی وجہ سے نہیں لگ سکے اس ہفتہ کے دوران ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس ہفتہ کے دوران جو ایریا انکورڈ ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود نہیں ہے اس ایریا میں بھی کور کیا جائے گا ا۔س کے علاوہ عوام کو درج ذیل صحت کے پیغام دیے جائیں گے تاکہ عوام بالخصوص خواتین اپنے اپ کو اور پورے خاندان کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں۔ لوگوں کو بتایا جائے گا کہ اس موسم کے دوران ہاتھ صابن سے دھو کر کھانا اور دیگر کھانے کی چیزیں استعمال کریں پانی ابال کر استعمال کریں ۔رفع حاجت کے لیے لیٹرین کا استعمال کریں ۔ڈائریاکی خطرناک علامات اقدامات اور علاج۔ نوزائیدہ بچے کی خطرناک علامات اقدامات اور علاج۔ سکل ڈلیوری اے این سی اور فیملی پلاننگ نیوٹریشن اور دیگر موسمی بیماریاں جسے ٹائی فائیڈ ،ملیریا ،ڈینگی وغیرہ عمل کی خطرناک علامات ۔ضلع مظفرآباد میں اس ہفتہ کے دوران دو سے پانچ سال کے پانچ چھ دو پانچ اٹھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی۔ دو سال تک کے 425 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔اسی طرح 500 حاملہ خواتین کو تشخص سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کے لگائے جائیں گے ۔اور ضلع بھر کے تمام گاؤں میں 1557 ہیلتھ سیشن منعقد کیے جائیں گے اس ہفتہ کے دوران دیگر این جی اوز یونی سیف کا تعاون بھی حاصل ہوگا اس ہفتہ کے دوران تمام سرگرمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، کومل اکبر بخاری ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اور نفیسہ بی بی کوارڈینیٹر مانیٹر کریں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
