وفاقی وزیر چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ آج ہم یہاں پر برہان مظفر وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے اکٹھے ہوئے ہیں ،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہوتی ہے ،شہداء جموں سے لیکر سید علی گیلانی تک تحریک آزادی میں جتنی قربانیاں دی گئی ہیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے۔چئیرمین کشمیر کمیٹی نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس اور لبریشن سیل کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر جموں کشمیر ہاؤس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان ،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر ،وزیر حکومت محترمہ تقدیس گیلانی ،چئیرپرسن کشمیر پیس اینڈ کلچر محترمہ مشعال ملک ،حریت رہنماء فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر ،سمیت حریت و سیاسی قیادت موجود تھی ۔انہوں نے کہا 9/11 کے بعد آزادی کی تحریکوں کو دہشت گردی بنایا گیا ۔کشمیر کا مسئلہ تین نیوکلئیر پاورز پاکستان ،بھارت ،چین اور کشمیریوں کا معاملہ ہے اسمیں سب سے بڑے فریق کشمیری ہیں ۔جنوبی ایشیاء میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پائیدار حل نہیں ہوتا ،سیز فائر اسکا مستقل حل نہیں ہے ،مسئلہ کشمیر اسوقت ہائی لائٹ ہو گیا ہے امریکی صدر نے متعدد بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دس مئی کے بعد ایک نئے پاکستان نے جنم لیا ہے ہم فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ،میں نے انگلینڈ کا دورہ کیا وہاں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا حوصلہ دیکھنے کے لائق تھا ۔1962 میں نہرو نے چین کو miss calculate کیا اب پھر بھارت نے پاکستان کو miss calculate کیا اور شکست کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ ،آسیہ اندرابی ،یسین ملک،شبیر احمد شاہ کے ساتھ بھارت جیلوں میں جو غیر انسانی سلوک کر رہا ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے اور ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول و ملٹری لیڈر شپ نے جس طرح maturity کا مظاہرہ کیا ہمارے میڈیا نے بھی ذمہ داری دکھائی ،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کو کامیابی ملی ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز میں ہم نے کہا کہ برطانیہ نے مسئلہ کشمیر پیدا کیا اس لئے آپ اس مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس اور آزادکشمیر اسمبلی سے بیرون ملک دوروں میں نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میرپور میں اجلاس کیا اب ہم راولاکوٹ جائیں گے اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کو یونہی اجاگر کرتے رہنا ہے ۔ آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہا جس دھرتی سے میرا تعلق ہے اسوقت بھی سب قبائل موجود تھے ہم قدرتی طور پر جنگجو ہوں ،مشکلات ہیں ،بیس کیمپ کے لوگ اور تمام سیاسی پارٹیاں ذہنی اور فکری طور پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے ایک ہیں ۔مشکل وقت گیا اچھا وقت آ رہا ہے ،حریت کانفرنس کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے ۔ہم پاکستان کیلیے دعاگو ہیں اللہ پاک اسے اور مضبوط کریں ۔بنیان المرصوص نے پاکستان کو امت مسلمہ کا لیڈر بنا دیا ،لوگ مشکلات کی بات کر رہے تھے آج پاکستان دنیا پر چھایا ہوا ہے پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سیاسی قیادت کا کردار قابل ستائش ہے ۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج جو ظلم ڈھا رہی ہے وہ اب کشمیریوں کو برداشت نہیں ہو گا ،اس لئے عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے کشمیر کاز پر سب اکٹھے ہیں بطور پارلیمانی لیڈر میں نے اسمبلی پر کہا کہ جنگ پاک فوج نے لڑی اور پاکستان کے میڈیا نے لڑی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آج ہم برہان وانی شہید کے حوالے سے جمع ہیں ،زندگی میں کوئی صدا زندہ نہیں رہتا دنیا سے سب نے جانا ہے ،برہان وانی شہید کو اس قوم کی خدمت کا اعزاز ملا ۔ان کی قربانی کو کشمیر میں پاکستان میں اور دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کوشش کی کہ برہان وانی شہید کو دہشت گرد قرار دیا جائے مگر وہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دلوں سے برہان وانی شہید کی محبت کو نہیں نکال سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تصور تھا کہ پاکستان ایک کمزور ملک ہے اور بھارت کے مقابلے میں کمزور ہے مگر آپ نے دیکھا کہ پاکستان کی قوم اکٹھی ہوئی اور تینوں مسلح افواج اکٹھی ہوئی تو ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر نے بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے بھی کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا اس طرح دنیا کو یہ پتہ چل گیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے معاملے پر حریت کانفرنس کے ساتھ ہیں اور ہم سب ایک پیج پر ہیں ۔وزیر حکومت محترمہ تقدیس گیلانی نے کہا کہ آج یہاں پر جو لوگ موجود ہیں وہ تحریک آزادی میں قربانیاں دینے والے لوگ ہیں جو کشمیر کاز سے جڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے تقریب ہے جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر حریت کانفرنس اور حکومت کے درمیان کوآرڈینشیشن چاہتے ہیں ،کشمیر کے لوگوں کی آواز بننا ایک اعزاز ہے ،نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم نے بطور چییرمین کشمیر کمیٹی بہت بہترین کام کیا ،تحریک آزادی ایک جہد مسلسل ہے قوموں کی تاریخ میں 75 سال کوئی بڑا وقت نہیں ہوتا جموں میں بھی لوگوں نے قربانی دی وادی کے لوگ مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی ایسے وقت پیدا ہوے جب ایک تاثر مل رہا تھا کہ کشمیریوں نے بندوق رکھ دی ہے برہان وانی کی قربانی نے اس تاثر کو ختم کیا ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا اور تحریک کو نئی چلا بخشی ۔انہوں نے کہا کہ دس مئی کو مایوس چہرے کھل گئے اس میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا بڑا ہاتھ ہے قوم ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے اس سے کشمیریوں کو بھی بڑا حوصلہ ملا ۔انہوں نے کہا کہ اسوقت چین عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے جس نے ہر شعبے میں بے مثال ترقی کی ہے ،کشمیر پیس اینڈ کلچر کی چیئرپرسن محترمہ مشعال ملک نے کہا کہ آج کا دن تمام کشمیریوں کیلیے اہم ہے جب برہان وانی شہید نے بھارتی جبر کے سامنے دلیرانہ انداز میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور امر ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے بھارتیجابرانہ قبضے کے خلاف آواز بلند کی اور ایک عظیم کاز کیلیے شہید ہوے آج کا دن دکھ کا بھی ہے اور امید کا بھی برہان وانی مر کر بھی ژندہ ہے وہ ایک چمکتا ستارہ تھا جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید ہر شہید کی ماں کی آغوش میں ہے وہ حق و سچ کیلیے قربان ہوا ۔انہوں نے کہا کہ یسین ملک نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ تحریک آزادی کیلیے وقف کر رکھا ہے ،وہ عظیم کشمیری جنہوں نے اپنی زندگیاں تحریک آزادی کیلیے وقف کر دی ہیں ،وہ عظیم کشمیری جو جیلیں کاٹ رہے ہیں وہ ہمیشہ امر رہیں گے برہان وانی شہید اور حریت رہنماؤں کو جو شہادت کے مرتبے پر فائز ہوے وہ ہمیشہ کیلیے امر ہو گئے ہیں۔انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا دوٹوک موقف سب کیلیے مشعل راہ ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سابق کنونئیر حریت کانفرنس فاروق رحمانی نے کہا کہ برہان مظفر وانی عظیم بیٹا تھا جس نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان تحریک آزادی میں عظیم مرتبے کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو آزادی دینا پڑے گی اور کشمیری بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص نے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند کیا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور یہ مضبوط و مستحکم رہے ۔سابق کنونئیر حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے کہا کہ آج جس جوان کے بارے میں بات کر رہے ہیں اس نے اپنی جان دیکر اپنی ذات کو امر کر دیا ۔ماضی میں ہم نے دیکھا کشمیر کا مسئلہ فلیش پوائنٹ بنا مگر ہم اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری سے بہتر ہندوستان کو کوئی نہیں جان سکتا ،دس لاکھ بھارتی فوج کو ایک لاکھ شہادتیں دیکر کشمیریوں نے روک رکھا ہے یہی برہان وانی ،اشفاق وانی ،مقبول بٹ مجید ڈار یہ کشمیریوں کے ہیرو ہیں ہم نے اپنی تحریک کو لاالہ الا اللہ پر چلایا ہے ،ہندوستان کے مسلمان بھی اس سے تنگ ہے ہم بھارت کو نہیں مانتے نہ ہم مانیں گے ،بنیان المرصوص نے پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی دی ہے ،مسئلہ کشمیر کا پرامن حل کشمیری چاہتا ہے امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے اس سے فایدہ اٹھانا چاہیے ،پاکستان نے ہندوستان کو شکست دی ایران نے اسرائیل کو شکست دی جنگیں حوصلے سے جیتی جاتی ہیں ۔مقررین نے برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کی نظامت کے فرائض حریت رہنماء عبدالحمید لون اور انچارج سوشل میڈیا لبریشن سیل سردار نجیب الغفور نے ادا کئے ۔تقریب کے اختتام پرشہید برہان مظفر وانی شہدائے کشمیر و پاک فوج اور پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلیے خصوصی دعا کی گئی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
