سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس خالد محمود مرزا کی ہدایت ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جہلم ویلی راجہ کاشف لطیف خان،معاون صنعتی ترقیاتی آفیسر راجہ ارسلان خان نے چناری اور چکوٹھی میں قائم غیر قانونی ڈیزل پٹرول ایجنسیوں کو بند کردیا۔ ان غیر قانونی ایجنسیز سے براہ راست نقصان عوام الناس کو ہو رہا ہے۔ عدالت العظمیٰ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے فیصلے اور آزاد کشمیر میں نافذ العمل پٹرولیم ایکٹ کے تحت بدوں لائسنس پیٹرول ڈیزل فروخت نہیں کیا جا سکتا اس سے انسانی جان ومال کو خطرہ درپیش ہے۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع جہلم ویلی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کے تدارک اور ناپ تول میں کمی وبیشی کے ازالے کے لیے موبائل یونٹس قیام کر رکھی ہیں ۔عوام الناس کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ضلع میں نو تعینات انسپکٹر پرائس کنٹرول سے رابطہ کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
