وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کی جانب سے کیے گئے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پاک سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ہندوستان ملوث ہے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ہندوستان کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو اندر سے کمزور کیا جائے لیکن وہ کبھی اس مذموم ایجنڈے کی تکمیل نہیں کر سکے گا۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
