وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے نیشنل سیکورٹی ڈویژن پاکستان کے سینیئر پالیسی analyst فہیم سردار کی وفات پر انکے گھر جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اطلاعات کے ہمراہ حافظ محمد طاہر خطیب بلوچستان ہاؤس اسلام آباد بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات نے اس موقع پر مرحوم فہیم سردار کی اہلیہ فائزہ فہیم اور بیٹے یوسف فہیم سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فہیم سردار صاحب سیرت اور خوش اخلاق انسان تھے، اللہ رب العزت انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحوم فہیم سردار بریگیڈیئر سردار احمد مرحوم کے فرزند تھے اور مرحوم نے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ اور حافظ محمد طاہر کے ہمراہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ 25 میں شریک تھے۔

Share This Post

More To Explore