محکمہ اینٹی کرپشن آزادکشمیر نے خالد ڈار پٹواری حلقہ پنجگراں تحصیل نصیر آباد مظفرآباد کے خلاف ریکارڈ کے مغائر نقشہ مرتب کرنے ، عدم دلچسپی، غفلت ، لاپرواہی برتنے کی پاداش میں کارروائی کےلیے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو ریفرنس ارسال کر دیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن آزادکشمیر نے خالد ڈار پٹواری حلقہ پنجگراں تحصیل نصیر آباد مظفرآباد کے خلاف ریکارڈ کے مغائر نقشہ مرتب کرنے ، عدم دلچسپی، غفلت ، لاپرواہی برتنے کی پاداش میں کارروائی کےلیے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو ریفرنس ارسال کر دیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شاکی نے تحریری درخواست دی کہ سائل کے داد ا فرمان علی کو کھیوٹ نمبر 48 میں سے 22 کنال رقبہ کی حصہ داری آتی ہے ۔ 02 کنال ڈگری منہا کرنے کے بعد 02 کنال بچتا ہے۔ جس میں سائل کا والد عبد المجید و تین ہمشیرگان حصہ دار ہیں ۔ بمطابق حصہ داری سائل کے والد کو 08 کنال رقبہ آتا ہے۔ سائل کے والد نے کھیوٹ نمبر 48 سے حاصل شدہ 08 کنال میں سے 10 مرلے فروخت کیا ۔ سائل کے والد کے پاس بقیہ رقبہ 07 کنال 10 مرلے بچتا ہے۔ جس میں سائل کے تین بھائی اور دو ہمشیرگان حصہ دار ہیں۔ اس حساب سے سائل کا رقبہ کھیوٹ 48 میں 38 مرلے آتا ہے۔ سائل چونکہ محکمہ مال کے ریکارڈ کو نہ سجھتا ہے سائل کے والد کے چچا زاد بھائی راجہ فرید نے اپنے داماد کے لیئے 05 مرلے رقبہ خریدا اور سائل سے بیان کروالیا ۔ رقبہ نمبرخسر ہ 322 سے 5 مرلے رقبہ بیعنامه کروا دیا جبکہ مطابق ریکار ڈ نمبر خسرہ 322 تعدادی 34 مرلے ہے ۔ سائل کو 8 مرلے حصہ آتا ہے۔ جس میں سائل کا مکان تعمیر شدہ ہے اور محکمہ مال کے ریکارڈ میں 2012 خسرو گرداوری میں درج ہے۔ اس طرح سائل کے پاس رقبہ سفید صرف 03 مرلے بچتا تھا جبکہ بیعنامہ میں انہوں نے سفید 5 مرلے کی نقل تیار کی ہوئی ہے۔ پٹواری حلقہ موضع پنجگراں نے فرید وعبد الباسط کی ملی بھگت سے نقشہ تتیمہ موقع پر جائے بغیر اور بغیر پیمائش کے دفتر میں بیٹھ کر بنایا اور نقشہ تتیمہ سائل کے بھائی کے مکان کے نیچے والے رقبہ کا کاٹ کر دیا ہوا ہے۔ جس سے سائل کے بھائی کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور اسی وجہ سے سائل کے گھر یلو تنازعات جنم لے رہے ہیں۔ کمیشن بھیج کر نقشہ تتمیمہ کی نشاندہی کر کے اس کےذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس درخواست پر تحت ضابطہ انکوائری عمل میں لائی گئی۔ عمل آوردہ انکوائری سے پایا گیا کہ بحوالہ انتقال نمبر 818 بیعنامہ زیر کھیوٹ نمبر 48 نمبر خسرہ 322 من تعدادی 5 مرلے شاکی عبدالروف ولد عبدالمجید حصہ دار بائع عبد الباسط ولد غلام بی ساکنہ دیہہ مشتری درج و تصدیق ہے۔ موقع پر نمبر خسرہ متذکرہ بالا با ئع عبد الرؤف ولد عبد المجیدو بشارت حسین کے زیر قبضہ و متصرف بحصہ برابر ہے۔ موقع پر مشتری عبد الباسط خرید کردہ رقبہ تعدادی 5 مرلے پر قابض ہونا نہ پایا گیا ہے۔ موقع پر تتیمہ نقشہ مشتری اراضی نمبر خسرہ 322 کی پیمائش موقع بذریعہ جریب اندازی تحصیلدار صاحب پٹہکہ کی زیر نگرانی کی گئی۔ کاٹ شد ہ تتیمہ نقشہ میں مطابق پیمائش موقع مکان چادرچھت تعدادی 02 مرلے 03سرسائی و خالی از تعمیر تعدادی 02 مرلے 3 سرسائی کاٹ شدہ تتمیمہ میں پایا گیا جو خلاف ریکارڈ ، خلاف صورت موقع اور خلاف قانون ہے۔ نقشہ تتیمہ خالد ڈار پٹواری حلقہ پنجگراں نے کاٹ کیا ہوا ہے۔ پٹواری مذکور کی غفلت ، لا پروائی ثابت شدہ ہے جو محکمانہ کارروائی کے زمرے میں آتی ہے۔ ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ محمد خالد ڈار پٹواری حلقہ پنجگراں ( وقت ) کے خلاف ریکارڈ کے مغائر نقشه تتیمه مرتب کرنے ، عدم دلچسپی ، غفلت ، لا پرواہی برتنے کی پاداش میں مذکور کے خلاف ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1977 کے تحت محکمانہ انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Share This Post

More To Explore