سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول و اسسٹنٹ چیف انسپکٹر آتشگیر مادہ میرپور ڈویژن راجہ وسیم افضل نے ہمراہ انسپکٹر اوزان و پیمائش محمد اعجاز ایل پی جی گیس سلینڈرز ایجنسیز کے خلاف کاروائی OGRA کے جاری کردہ ریٹ سے زائد نرخ وصول کرنے پر جرمانے کئے گے – میرپور میں گیس سلنڈر 3650 روپے میں فروخت ہونے کی شکایت پر کاروائی کی گئی جبکہ OGRA نے 2838 روپے ریٹ جاری کر رکھا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کر رکھی ہے-

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
