اینٹی کرپشن سرکل پونچھ کی کارروائی۔ملزم نصیر ٹھاکر ساکنہ ہیلاں تراڑکھل گرفتار۔ ملزم مذکور نے اہلکاران محکمہ مال کے ساتھ مل کر جعل سازی کرتے ہوئے منیر حسین سکنہ تراڑکھل کی زمین جعلی اور فرضی بیعنامہ کے ذریعے ہتھیا لی تھی۔ اینٹی کرپشن سرکل پونچھ نے مقدمہ علت نمبر 1/25بجرائم 420/pc,471/419,467/468،5ضمن (2) PCAمیں نامزد ملزم نصیر ٹھاکر کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے ملزم نصیر ٹھاکر بعد از وقوع روپوش ہو گیا تھا اور مابعد ملزم نے عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پلندری سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جو کہ 27جون 2025کو عدالت سیشن کورٹ پلندری نے ملزم نصیر ٹھاکر ساکنہ تراڑکھل کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس پر اینٹی کرپشن پونچھ کے سب انسپکٹر ماجد نسیم عباسی نے ہمراہ اظہر رشید s/gکنسٹیبل، محمد خلیل s/gکنسٹیبل نے احاطہ عدالت سے ملزم نصیر ٹھاکرساکنہ ہیلاں تراڑکھل کوگرفتار کرے ہوئے، ملزم کو بند حوالات کرتے ہوئے ملزم سے سلسلہ دریافت رواں کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اینٹی کرپشن ٹیم سرکل پونچھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کارروائی کو خوش آئیند قرار دیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
