موسٹ سینئر وزیر ووزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے کہا ہے

موسٹ سینئر وزیر ووزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے کہا ہے کہ پولیس کی تنخواہوں اور الاونسز میں موجود تفاوت کو دور کرینگے،موجودہ حکومت نے محکمہ داخلہ کو بھرپور وسائل فراہم کیے ہیں، پولیس کیلئے نئی گاڑیوں خریدی گئی ہیں انکی استعداد میں اضافہ کیاگیا ہے، موجودہ حکومت نے 6 نئے تھانے بنائے ہیں، پولیس کے راشن الاونس کو تین گناہ تک بڑھایا گیا ہے تاہم اسکو مزید بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کے توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے توجہ دلاو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادجموں وکشمیر پولیس کی تنخواہ اور الاونسز کو صوبوں کے برابر کیا جائے جس پر وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈوقار احمد نورنے کہاکہ اس حوالے سیپراسس جاری ہے،۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پولیس کو یونیفارم کے لیے رقم پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں شامل کر دی ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران توجہ دلاونوٹس پیش کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کہاکہ وادی نیلم میں لیسوا کھڑاٹ مکھیاں روڈ کا کام پانچ سال سے مکمل ہو سکا اس کی تحقیقات کی جائیں جس پر وزیر شاہرات چوہدری اظہر صادق نے کہاکہ آئندہ سیشن میں اس حوالے سے تحقیقات کر کے جواب پیش کیاجائے گا۔

Share This Post

More To Explore