ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت محرم الحرام 2025 کے انتظامات کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس، مجسٹریٹ صاحبان اور مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد کے عہدیداران و نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے اجلاس کی غرض و غائیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مظفرآباد میں مختلف مقامات پر عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس عزاء منعقد ہو رہی ہیں۔ ہم سب نے مل بیٹھ کر اس مقدس ماہ میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینی ہیں۔ تاکہ مذہبی ہم آہنگی بھائی چارہ کی جو فضاء دہائیوں سے قائم ہے اسے برقرار رکھا جاسکے۔تمام شرکاء اجلاس نے باہمی گفت و شنید کے بعد بذیل فیصلہ جات کئے ہیں۔تمام مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی / بھائی چارہ اور رواداری کی جو فضاء دھائیوں سے قائم ہے اسے بدستور قائم رکھا جائے گا۔ تمام مکاتب فکر، علماء دین و اکابرین انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ سوشل و پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا پر کوئی ایسا مواد نشر/ شائع نہ کیا جائے گا جس سے مذہبی منافرت اور اختلافی امور جنم لیں۔ تاہم اگر کسی شر پسند کی جانب سے ایسا فعل سر زد ہوتا ہے تو اس نسبت ضلعی سطح پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی سربراہی میں تشکیل کردہ ابتدائی مذاکراتی / تحقیقاتی کمیٹی سے رجوع کیا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت طے شدہ ضابطہ اخلاق کی ہر ممکن پابندی کی جائیگی۔تمام امام بارگاہوں میں منعقد ہونے والی مجالس کے دوران ساؤنڈسسٹم ریگولیشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ دوران محرم الحرام حفاظتی / سیکیورٹی انتظامات کو موثروفعال بنانے کے سلسلہ میں طے شدہ شیڈول / روایتی راستوں سے ہٹ کر دیگر کسی جگہ سے نہ جلوس نکالا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران مرکزی امام بارگاہوں اور انفرادی طور پر ہونے والی مجالس / اجتماعات میں کوئی ایسی گفتگو/ تقریرنہ کی جائے گی۔ریاست میں باہر سے آنے والے علماء و مقررین/ذاکرین کو ضابطہ اخلاق کاپابند کیا جائیگا۔ نیز شعلہ بیان مقررین جن کی آزاد کشمیر میں داخلہ پر پابندی عائد ہے انہیں داخلہ کی اجازت نہ دی جائے گی۔ مطابق موصولہ شیڈول ازاں مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد مخصوص و انفرادی مجالس جن جن مقامات پر منعقد ہونی ہیں ان مقامات اور اوقات کار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امت محمدیہ کے نام اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلا پیغام تعلیم حاصل کرنا ہے۔
وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امت محمدیہ کے نام اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلا پیغام