وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امت محمدیہ کے نام اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلا پیغام تعلیم حاصل کرنا ہے۔ تعلیم وتربیت، درس وتدریس تو ہمارے دین برحق کا جزولاینفک ہے۔علم کا حصول دین اسلام نے اس قدر ضروری قرار دیا ہے کہ نبی کریم ﷺپر پہلی آیت مبارکہ ’’اقراء‘‘ ہی سے قرآن کریم کے نزول کا آغاز ہواجس سے علم کے حصول کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز آزادکشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ـ ’’جس طرح مجھے نبی بنا کر مبعوث کیاگیا ہے اسی طرح مجھے معلم بنا کر مبعوث کیاگیا ہے ‘‘۔ جو شخص معلم کا پیشہ اختیارکرتا ہے اسکی نسبت آقا کریم ﷺ سے جڑ جاتی ہے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ اسلام میں علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ غزوہ بدر کے قیدیوں کی رہائی کے بدلے فدیہ کے طور پرجو قیدی لکھنا پڑھنا جانتے تھے اُن کے لیے رسول پاک ؐ نے حکم دیا کہ 10,10مسلمان بچوں کو یہ لکھنا پڑھنا سکھا دیں تو رہائی عمل میں آجائے گی ، یہ واقعہ اس بات پہ دلالت کرتا ہے کہ نبی اقدس ﷺکی نگاہوں میں تحصیل علم کس قدر ضروری تھا۔ وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعیدشاہ نے کہاکہ ہماری سرپرستی میں 166 تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں ، تعلیمی اداروں میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر بھی فوکس کیاجاتا ہے ۔ فخر ہے کہ میرے خاندان کا کئی پشتوں سے پیشہ ’تدریس‘ ہی رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن کریم ہمارے لیے ضابطہ حیات ہے ۔دنیا علم خلا پر اکیسویں صدی میں پہنچی ہے ، جبکہ فلکیات کے سارے علم کو قرآن کریم کی ایک آیت اپنے اندر سمو لیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جتنا بھی دنیاوی علم حاصل کریں لیکن اپنے رب کو نہ بھولیں اسی میں کامیابی ہے اور یہی دراصل علم ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
