آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر افسران الیکشن کمشنر سردار ندیم ایوب خان

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر افسران الیکشن کمشنر سردار ندیم ایوب خان، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود، ڈپٹی سیکرٹری محمد اشفاق،ڈپٹی الیکشن کمشنر انتخابات ارشد محمود ،اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر محمد اعجاز ،بجٹ آفیسرعبد الرحیم شیخ اور معاون محمد افضل ناز کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں آج ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا،سابق سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، سابق الیکشن کمشنر محمد نسیم شیخ اور آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے جملہ افسران،سٹاف و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے ریٹائرڈ افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور ان کیالیکشن کمیشن میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان افسران نے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، محنت سے انجام دیں اور الیکشن کمیشن کے وقار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ریٹائرڈ افسران نے اپنے تجربات اور یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ادارے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے نئے آنے والے افسران کو بہترین خدمات انجام دینے کی نصیحت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی انتظامی خدمات، دیانتداری اور جمہوری عمل میں گرانقدر خدمات کو سراہا انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، لازوال کاوشوں اور کمیشن کے مشن کے لیے وقف رہنے پر گہرا اظہارِ عقیدت کیا اور مزید کہا کہ ہم ان افسران کی رہنمائی اور تجربے سے حسب ضرورت مستفید ہوتے رہیں گے۔ایک جذباتی فضا میں الوداعی تقریب مکمل ہوئی آخر میں ریٹائرڈ افسران کو ادارے کی طرف سے یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم ان ریٹائرڈ افسران کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں انشاء اللہ ان کی میراث نئے افسران کے لیے مشعلِ راہ بنے گی اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اپنے تمام ریٹائرڈ افسران کے لیے صحت مند اور پُرسکون مستقبل کی دعا کرتا ہے۔یہ بات ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔

Share This Post

More To Explore

وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امت محمدیہ کے نام اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلا پیغام تعلیم حاصل کرنا ہے۔

وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امت محمدیہ کے نام اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلا پیغام