وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آمدہ مون سون کے پیشِ نظر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزراء حکومت نثار انصر ابدالی ، چوہدری اظہر صادق، چیف سیکرٹری خوشحال خان، ڈویژنل کمشنرز ، ایس ڈی ایم اے اور دیگر ایمرجنسی ریلیف کے متعلقین نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سون سے قبل ایس ڈی ایم اے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے ملکر برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں مون سون کے دوران محکمہ اطلاعات کے تعاون سے شہریوں کی آگاہی کیلئے مون سون سے قبل مؤثر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مون سون کے دوران Quick Response کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں ایمرجنسی ریلیف کے تمام محکمہ جات بشمول صحت، پولیس ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات شامل ہونگے۔ اجلاس میں طے پایا کہ بہتر کوآرڈینیشن کیلئے مقامی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل یقینی بنائی جائیگی ۔ اجلاس میں ادویات اور آٹے کی فراہمی کو مون سون کے دوران تسلسل کے ساتھ بحال رکھنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ممکنہ طور پر کلاؤڈ برسٹ کا شکار ہونے والے ایریاز کی پیشگی نشاندہی اور نشان زدہ علاقوں میں فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔ اجلاس میں مون سون کی شدت سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ادویات کی فراہمی ، میڈیکل ایمرجنسی کو 24 گھنٹے بحال رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ ہمہ وقت ٹریفک کی روانی اور موسمی حالات کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کے لیے تمام محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مون سون کے دوران شہری احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ، ایمرجنسی سروسز کے محکمے 24 گھنٹے الرٹ رہیں ، ہسپتالوں میں ادویات اور میڈیکل ایمرجنسی کی سہولیات کو 24 گھنٹے بحال رکھا جائے۔ شہری مون سون کے دوران ندی نالوں کے قریب نہ جائیں ، متعلقہ محکمے 24 گھنٹے الرٹ رہیں ، شاہرات ، ایس ڈی ایم اے اور صحت کے محکمہ جات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے قبل مؤثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی کے ساتھ مون سون کے دوران حالات حاضرہ اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے شہریوں کو آگاہ رکھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
