سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ آزادکشمیر چوہدری مجید احمد کی سربراہی میں دارلحکومت میں حالیہ دنوں میں پانی کی سپلائی کے حوالے سے شکایات پر صورتحال حال کا جائزہ لینے اور بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مظفرآباد ندیم احمد مغل، ایڈیشل سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ راجہ خالد سلیم کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مظفرآباد اور سب ڈویژنل آفیسرز واٹر سپلائی مظفرآباد شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری مجید احمدنے کہا کہ شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں ، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری مجید احمد نے کہا کہ عوام کو موسم کی شدت کے پیش نظر واٹر سپلائی کو ہر صورت بحال رکھی جائے ، واٹر سپلائی میکانیزم کو موثر رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں ، پانی بنیادی ضرورت ہے ، ذمہ داران کارگردی بہتر بنائیں ، حکومتی ایس ا پیز کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں ، بصورت دیگر غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
