ترجمان آزادکشمیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مرکزی دفتر پولیس مظفر آباد کی جانب سے

ترجمان آزادکشمیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مرکزی دفتر پولیس مظفر آباد کی جانب سے محکمہ داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مظفر آباد کو محکمہ پولیس اور آزاد کشمیر کے دیگر محکمہ جات کے گریڈ وائز ملازمین کے الاؤنسز میں موجود تفاوت کے خاتمہ کے حوالہ سے بذریعہ مکتوب گزارشات ارسال کی گئیں۔

کسی نا معلوم شخص نے متذکرہ مکتوب میں موجود گزارشات /تحریک کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی اور خلاف حقائق پوسٹ اپلوڈ کر دی کہ” مرکزی دفتر پولیس سے داخلہ آزاد کشمیر کو لکھا گیا مکتوب ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ ہے۔ حکومت اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے 30 جون تک نوٹیفکیشن جاری کرے تا کہ جمعیت پولیس کے اندر عدم مساوات سے پیدا ہونے والی اضطرابی کیفیت ختم ہو سکے۔ بصورت دیگر پولیس احتجاج پر مجبور ہوگی۔“

ترجمان محکمہ پولیس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پولیس کے جملہ آفیسران اور اہلکاران اپنے فرائض منصبی سے بخوبی طور پر آگاہ ہیں اور آزاد کشمیر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بحال رکھنا بحیثیت جمعیت پولیس ہمارا فرض اولین ہے جس کے لئے محکمہ پولیس آزاد کشمیر ہر دم تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی جھوٹی اور خلاف حقائق خبریں پھیلانے والے شخص /اشخاص کے خلاف رائج الوقت قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Share This Post

More To Explore