آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے محکمہ اطلاعات کے فوٹوگرافر سید صدام حسین کے شاہ کے ماموں سلامت شاہ اور بعدازاں وزیر اوقاف احمد رضا قادری نے چوہدری بوستان کے ایصال ثواب کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ دارلحکومت مظفرآباد میں امبور کے مقام پر موجود تاریخی ٹنل کے ساتھ دوکانیں بنائی گئی ہیں اور چونا لگایاجارہا ہے جسکی وجہ سے قدیمی ورثہ تباہ ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ مین شاہراہ کے دوسو گز تک تعمیرات نہیں ہوسکتیں، ان تعمیرات کو مسمار کیاجائے جس پرقائد ایوان چوہدری انوارالحق نے کہاکہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں قانون کے مطابق چیئر کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیاجائے گا۔

Share This Post

More To Explore