صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین نے آزاد کشمیر میں قانون کی بالا دستی، عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
