صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیریونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت یونیورسٹی آف کوٹلی کا23واں سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر،سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس یونس طاہر، سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید، سابق سیکرٹری منظورحسین چوہدری، چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ، محمد حنیف ایڈووکیٹ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان طارق اقبال اور دیگر سینٹ ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیریونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سینٹ ممبران کو جامعہ کوٹلی میں تعلیمی سرگرمیوں اور جاری پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیریونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ جامعہ کوٹلی کے معاملات کو یکسو کیا جائے تاکہ وہاں پر تدریسی سرگرمیاں بتدریج پروان چڑھ سکیں اور اس میں بہتری آ سکے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیریونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جامعہ کوٹلی کو آکسفورڈ،ہاوورڈ یونیورسٹی اور دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر جامعہ کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں اور یونیورسٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے یقین دلایا کہ وہ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ویژن کے مطابق جامعہ کوٹلی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں لانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
