سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے ایوان میں آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے جاریہ اخراجات کے نظرثانی میزانیہ اور نظرثانی ترقیاتی میزانیہ 25-2024 کے 54 مطالبات زر ،جاریہ تخمینہ میزانیہ اور ترقیاتی تخمینہ میزانیہ 26-2025 کے 55 مطالبات زر،غیر ترقیاتی زائد میزانیہ (Excess Budget)، 2023-24کے 06 مطالبات زر پیش کیے جن کی ایوان نے منظوری دیدی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
