آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس بدھ کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس کے آغازمیں وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے شہدائے تحریک آزادی کشمیر ،ایران پر اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے افراد، شہدائے فلسطین اور حال ہی میں وفات پاجانے والے افراد کے بلندی درجات کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی۔ ایوان میں وزیرخزانہ عبدالماجدخان نے آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا نظرثانی میزانیہ 25-2024( جاری و ترقیاتی) و تخمینہ میزانیہ 26-2025 (جاریہ و ترقیاتی ) ایوان میں پیش کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
