وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان میں بتایاکہ شعبہ رسل و رسائل میں محکمہ شاہرات کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام2024-25 میں کل14 ارب 90کروڑروپے مختص کیے گئے تھے جن کے خلاف نظر ثانی میزانیہ15ارب 18کروڑ90لاکھ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2025-26ء میں شعبہ رسل و رسائل کیلئے15ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے جو آزاد کشمیر کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا30.61 فیصد بنتاہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سڑکات شہری اور دور افتادہ دیہی علاقہ جات کے لیئے رسل و رسائل کا واحد ذریعہ ہیں۔ معیاری سڑکات کی فراہمی،معیار زندگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔کسی ریاست میں سڑکات کا مربوط نظام روزگار، جدید سفری سہولیات کی فراہمی، حادثات کی روک تھام اور کھیتوں سے منڈیوں تک زرعی و غذائی اجناس کی بروقت ترسیل کو یقینی بناتاہے۔ ریاست بھر میں یکساں طورپر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سڑ کات کی تعمیر اور ٹریفک حجم کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکات کا ڈیزائن اور مطابقاً تعمیرآزا د حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ترجیحات میں شامل ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے اہم سڑکات کی تعمیر/ریکنڈ یشننگ اور کئی بڑی شاہرات کی اپ گریڈیشن کے علاوہ رابطہ سڑکات اور پل ہا ء کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔رواں مالی سال میں 345.33کلومیٹر سڑکات کی تعمیرجبکہ 36کلومیٹر سڑکات کی ریکنڈیشنگ کا کام مکمل ہو رہاہے۔قابل ذکرمنصوبہ جات میں ضلع کوٹلی میں کوٹلی نکیال روڈ، سرساوہ بلوچ روڈاورکوٹلی تتہ پانی روڈ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ میرپور میں ڈبل لین شاہرا ہ منگلا تا صاحب چک کی تعمیرکے علاوہ Yکراس روڈ کی ریکنڈیشننگ پر کام جاری ہے۔ضلع بھمبر میں جھنڈالا پیر گلی روڈپارٹ 1 و پارٹ2 کے علاوہ سہلر پل کے منصوبہ جات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ اسی طرح ضلع سدھنوتی میں پلندری کلہ روڈ، منگ چھلاڑ روڈ اور بلوچ سرساوہ روڈ پر کام جاری ہے۔ضلع پونچھ میں اپ گریڈیشن آف کھائی گلہ تولی پیر لسڈنہ روڈ کا کام اس سال مکمل کر لیا جائے گا۔ضلع باغ میں پدر سیور روڈ، بشارت شہید روڈ اور پنیالی بیسوٹی روڈ پر کام جاری ہے۔ضلع حویلی میں کالا مولا روڈ تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ ضلع مظفرآباد میں شاہ سلطان پل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے نیز مظفرآباد میں رتی ڈھیری پل کے علاوہ چھتر کلاس ڈنہ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ضلع جہلم ویلی میں کومی کوٹ شکریاں روڈ پر کام جاری ہے جبکہ لیپا کرناہ روڈ کی بحالی کا کام شروع کیا جا چکاہے۔ مزید براں ضلع نیلم میں اٹھمقام تا تاؤبٹ روڈ پر phases میں کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ رسل و رسائل میں موجودہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق رواں مالی سال میں حلقہ جات کی ضرورت کے مد نظر 30کلومیڑ سڑکات فی حلقہ کے منصوبہ جات منظور کیے گئے ہیں جن کے تحت نئی سڑکات کی تعمیر کے علاوہ پرانی سڑکات کی بہترگی و کشادگی کی سکیمیں بھی شامل ہوں گی۔ ان کے علاوہ دیگر جاریہ رابطہ سڑکات کے منصوبہ جات پربھی تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہموجودہ حکومت کی ترجیحات اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال 2025-26ء میں فی حلقہ30کلومیٹر رابطہ سڑکات کی سکیم ہاء شامل کیے جانے کی تجویز ہے اور ان کے خلاف5ارب80کروڑ روپے کی رقم مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔علاوہ ازیں ساوتھ زون کے لئے 200کلومیٹر جبکہ نارتھ زون میں 300کلومیٹر موجودہ میجرسڑکات کی ری سرفسینگ کی سکیم ہاء شامل کئے جانے کی بھی تجویز ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران شعبہ رسل و رسائل میں مجموعی طور381کلومیٹر سڑکات کو پختہ کیا گیاہے۔ جبکہ 33سکیم ہا اگلے مالی سال میں مکمل کی جائیں گی جن کے تحت147کلومیٹر سڑکات کی تعمیرکی جائے گی اور 101کلومیٹر سڑکات کی ریکنڈیشنگ کی جائے گی۔نیز330میٹر سپین RCCپل اور 97میٹربیلی پل ہاء کی تعمیر کی جائے گی۔نیز نارتھ زون میں پلوں کی بحالی و مرمتی کا جاریہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے زیر تعمیر منصوبہ جات میں سے نوسیری لیسوا بائی پا س روڈ کی نظرثانی سکیم مالیتی1ارب 59کروڑ79لاکھ روپے منظورشدہ ہے۔جس کے خلاف رواں مالی سال میں 15کروڑ واگزار ہوئے اور موقع پر کام شروع ہو چکا ہے۔ جس کی بدولت نیلم ویلی کو Bypassکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔رٹھوعہ ہریام پل میرپورکی سکیم کا دوبارہ نظر ثانی PC-I مالیتی9ارب 58کروڑ 27لاکھ کووفاقی فورم ECNECنے منظور کر دیا ہے،موقع پر کام تیزی سے جاری ہے۔رواں مالی سال میں منصوبہ کے خلاف 3ارب 30کروڑ واگزار ہوئے ہیں اور آئندہ مالی سال 2025-26ء میں اس کی تکمیل متوقع ہے۔ مزید برآں وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے LOCپر واقع تمام حلقہ جات میں رابطہ سڑکات کی تعمیر و ریکنڈیشننگ کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
