آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے اور اس جارحیت کی ہم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم نے اقوام عالم کو یاد دلایا کہ کسی ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ کرنا کسی بھی طور مناسب اقدام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے جو کسی بھی ملک کی خود مختاری کو تحفظ فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ چارٹر تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور سیاسی ازادی کے احترام پر زور دیتا ہے اور اس خلاف ورزی پر اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر بمباری کر کے اس وقت تک 80 ہزار سے زائد معصوم فلسطینیوں کو شہید کیا ہے ان کی املاک کو تباہ کیا ہے اور ان کے بنیادی انفراسٹرکچر کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ، اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے اور وہ اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کے امن کو برباد کرنے پر تلا ہے ۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ایران پر کیا جانے والا حملہ کسی بھی طور مناسب اقدام نہیں ہے کیونکہ ایران ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور اسے اپنی سالمیت کے دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کا نوٹس لے اور ایران کو تحفظ فراہم کرے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ ، آرمی چیف اور ایٹمی سائنس دانوں کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار اور ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کشمیر سے لے کر غزہ تک امن عالم کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے اگر عالمی برادری نے نیتن یاہو اور نریندر مودی کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا نوٹس نہ لیا تو منطقی انجام تیسری عالمی جنگ کی صورت میں وقوع پذیر ہو سکتا ہے، کشمیری عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور وہ ان کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نے اقوام عالم کو یاد دلایا کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس چنگاری کو آگ کی شکل سے پہلے ہی بجھانے میں اہم کردار ادا کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
