قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین کی حلف اٹھانے کے بعد بدھ کے روز سپریم کورٹ آمد، چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان سے ملاقات کی، اس موقع پر ججز عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجازخان، جسٹس چوہدری خالد رشید بھی موجود تھے، چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان و معزز ججز صاحبان نے جسٹس سردار لیاقت حسین کو حلف اٹھانے اور مستقل چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-چیف جسٹس آزاد کشمیر نے امید ظاہر کی کہ جسٹس سردار لیاقت حسین اپنے تجربے اور دیانت داری سے عدالت العالیہ میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
