مظفرآباد شہر میں آن لائن بائیک سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمدثر فاروق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآبادعمران عباس نقوی کو ”کشمیر بائیکیا“ کمپنی کی جانب سےOnline Application کا ڈیمو دیا گیا۔ اس Application کے ذریعہ شہری نا صرف آن لائن رائیڈ بک کر سکیں گے بلکہ پارسل وغیرہ بھی منگوا سکیں گے۔ Online Application کے استعمال سے ٹریفک کے مسائل میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی اور پبلک مقامات پر رش کم ہونے کے علاوہ سفر بھی محفوظ ہو گا۔ کشمیر بائیکیا سے ہٹ کر دیگر بائیک سروس سے متعلق جملہ کمپنیز کی NOCs قبل ازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ان کمپنیز کا Operation بھی بند کر دیا گیا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
