محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام گرلز گائیڈ ایسوسیشن کے دفتر میں گرلز گائیڈرز کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں سول ڈیفنس کی لیڈی چیف انسٹرکٹرز صنم نقوی، ثوبیہ احمد، ذیشان قریشی اور عبدالباسط مغل نے طلبہ کو فرسٹ ایڈ، فائر اینڈ سیفٹی اور ہنگامی حالات میں مؤثر اور بروقت ردِعمل سے متعلق آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی۔ اس موقع پر ایک عملی مشق (موک ایکسرسائز) کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گرلز گائیڈ ایسوسیشن کی انتظامیہ نے سول ڈیفنس کے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا موجودہ صورت حال میں طالبات اورکیمونٹی میں حوصلہ پیدا کرنا اور انہیں قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور جنگی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف انسٹرکٹر شہری دفاع صنم نقوی نے کہا کہ سیکرٹری شہری دفاع اور ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع کی ہدایت پر روزنامہ کی بنیادوں پر مختلف اداروں میں شہری دفاع کی تربیت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے تمام شہریوں باالخصوص طلبا وطالبات کو شہری دفاع کی تربیت دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹن(ر ) ابرار اعظم نے آزاد کشمیر بھر میں ایسی موک ایکسرسائزز اور تربیتی سیشن جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہیں جن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
