ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد رضا گیلانی، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد راجہ پرویز حمید، نائب ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکچر ز مبشر سیف، سیکرٹری میونسپل کارپوریشن شکیل گیلانی،صدر پریس کلب واحد اقبال بٹ، قمر عزیز تحصیلدار مظفرآباد،ثاقب زمان چغتائی ایڈوکیٹ سنٹرل بار مظفرآ باد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جلال آباد گارڈن میں رات گئے تک آوارہ لڑکو ں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گارڈن میں آنے والے معزز شہریوں / فیملز کو مشکلات درپیش رہتی ہیں۔گارڈن میں آنے جانے کا کوئی باقاعدہ شیڈول نہ ہے۔ عوام الناس کی جانب سے آئے روز شکایا ت موصول ہو رہی ہیں۔ جن کا ازالہ ضروری ہے۔شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی جانب سے یہ تجاویز پیش کیں۔جن پر غورو خوص کے بعد فیصلہ جات کیے گئے۔فیصلہ جات کے مطابق جلال آباد گارڈن دن12:00بجے سے رات 11:00بجے تک ہی کھلا رہے گا۔ جس کی ٹائمنگ کے لیے پارکس انتظامیہ باقاعدہ بورڈ مرتب کر کے ٹائمنگ سے متعلق آگاہ کریں گے۔رات11:00بجے کے بعد دن12:00بجے تک مین گیٹ عام لوگوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔باقاعدہ لیڈ ی پولیس کے تعیناتی / مامورگی کی جائے گی۔لیڈی پولیس صرف فیملز کے حد تک دیکھ بھال کرے گی۔ جبکہ مقامی پولیس باقاعدہ گشت کرے گی اور آوارہ لڑکو ں کی آمد ورفت کو روکنے کی ذمہ دار ہو گی۔کمرشل فوٹوگرافی کے لیے پارکس انتظامیہ قواعد و ضوابطہ کو مد نظر رکھتے ہوئے باقاعدہ ٹینڈر کال کرے گی۔کامیاب ٹینڈر دندگان کو ہی فوٹو گرافی کی اجازت ہو گی۔ غیر متعلقہ افراد کی فوٹو گرافی کو بہر صورت روکا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیکنگ اور پڑتال کے لیے باقاعدہ مجسٹریٹ کی مامورگی عمل میں لائی جائے گی جوجملہ امور کی نگرانی کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
