وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت بجٹ کےحوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو سیکرٹری مالیات نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بجلی اور آٹے کی مد میں دی جانے والی سبسڈی 71 ارب روپے کے خسارے کو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورا کیا جائے ۔ آمدہ بجٹ میں عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر شامل کریں گے، صحت، تعلیم کے شعبے میں ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت بجٹ میں عام شہری کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی طور پر فنڈز مختص کرے گی، انفراسٹرکچر کی ترقی سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
