کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ سردار ظہیر کا گزشتہ دنوں لسڈنہ تولی پیر ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے

کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ سردار ظہیر کا گزشتہ دنوں لسڈنہ تولی پیر ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے آزادکشمیر پولیس کے آفیسران ذاکر اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی آفس پونچھ اور یاسر عرفات پرسنل سٹاف آفیسر ڈی آئی جی پونچھ کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر ایس پی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خرم اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عمران عباس نقوی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ثاقب عباسی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہداء درجات کے کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Share This Post

More To Explore