صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سماہنی کے نوجوان رہنماء چوہدری کاشف لطیف کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو بھرپور انداز میں اُٹھانے کے لئے وہاں پر مقیم کشمیری بھرپور انداز میں اپنا رول ادا کریں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نوجوان رہنماء چوہدری کاشف لطیف کو ہدایت کی کہ آپ لوگ جو بیلجیئم میں مقیم ہیں وہ یورپی یونین کے ساتھ ساتھ یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر نوجوان رہنماء چوہدری کاشف لطیف نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ اُن کی ہدایات کے مطابق یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ اس موقع پر نوجوان رہنماء چوہدری کاشف لطیف نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سماہنی کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی۔
*٭٭٭٭٭*
*اسلام آباد ( )31مئی 2025ء*
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر بحالیات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کے بڑے بھائی چوہدری عبدالکریم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ وزیر بحالیات آزاد کشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کے بھائی چوہدری عبدالکریم (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

