وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ماکڑی ان ٹیک وئیر اینڈ انسٹالیشن آف ڈیجیٹل فلو میٹرنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزرائے حکومت فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید ،چوہدری یاسر سلطان اور سابق مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ماکڑی ان ٹیک وئیر کے تعمیراتی کام اور مشینری کامعائنہ بھی کیا اور حکام سے منصوبے بارےتفصیلی بریفنگ لی۔ محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کی نگرانی اور وفاقی وزارت توانائی و آبی وسائل کے تعاون سے منصوبے کی تکمیل پر 1 ارب 66 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے ذریعے مظفرآباد کے تقریباً ساڑھے چار لاکھ صارفین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے ماکڑی واٹر سپلائی سکیم کیلئے ضروری پانی کی فراہمی کو یقنی بنایا گیا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
