کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین نے موسم کی خرابی کے باعث ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ کمشنر آفس سے جاری ہونے والی ایڈوائزری کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں اسوقت شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے۔ اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ٹریول ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں سے کلاوڈ برسٹ کی بھی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ اسوقت بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شاہراہوں پر پتھر آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس لیے عوام غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ ہر قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
