چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاہے

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب حکمت عملی کے باعث مسلح افواج پاکستان نے 88گھنٹوں کے اندر اندر اپنے بدترین دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور چند ہی گھنٹوں میں بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا اور دنیا کو بتا دیا کہ مسلح افواج پاکستان وطن عزیز کی دفاعی اور سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والوں کوہمیشہ نشان عبرت بنائے گی۔پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر فخر پاکستان کے ساتھ ساتھ فخر گجرات ائیر مارشل ظہیر احمد بابرکی قیادت میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیاب جنگی حکمت عملی سے اپریشن بنیان مرصوص کو جنگوں کی تاریخ میں ایک نئی جنگی تاریخ کے طور پر لکھوا دیا ہے۔ایسی جنگ نہ پہلے ہوئی اور نہ آئندہ ہو گی۔اس معرکہ میں شہید ہونے والے شہداء اور ان کا خاندانوں کا رتبہ بہت بڑ ا ہے۔شہداء کی مائیں اور باپ بھی عظیم لوگ ہیں۔شہید کی موت کا کوئی نعم البدل نہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اورگجرات ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام شہداء معرکہ بنیان مرصوص کے نام اظہار تشکر کے سلسلہ میں جان جان پاکستان کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود،صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات منیر گوندل ایڈووکیٹ،مرزا ادریس انور،وحید الدین ٹاٹڈہ نے بھی خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں ڈسٹرکٹ بار گجرات کے صدر منیر گونل ایڈووکیٹ کی درخواست پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سابق ایڈھاک جج مسعود اے شیخ،کسٹوڈین وریٹائرڈ جسٹس خالد یوسف،آزاد کشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمود حسین پلاکوی ایڈووکیٹ،سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ خالد محمود خان،راجہ ندیم ایڈووکیٹ،راجہ اضرار علی ایڈووکیٹ،ساجد یوسف نے شرکت کی جبکہ تقریب میں ہزاروں افراد موجود تھے۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران افواج پاکستان نے بھارت کو جو شکست فاش دی ہے اس سے بھارت سخت صدمے اور قومے میں چلا گیا ہے اور دنیا بھی پاک فوج کی کامیابی پر حیران ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں شامل طیاروں کو اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد حاصل تھی۔جس کے باعث اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غاصب ملک ہے۔جس نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ بھارت پاکستان پر اپنی طاقت کا غلبہ دکھاتا رہا لیکن پاک فوج نے بھارت کو ایسی شکست دی ہے کہ اس آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔انہوں نے گجرات ویلفیئر فورم کے روح رواں مرزا ادریس کی سماجی اور فلاحی کاموں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ رفاعی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ اس طرح ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن گجرات کے صدر منیر گوندل ایڈووکیٹ کی طرف سے شہداء کے اعزاز میں تقریب منعقد کر نے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیزپر قربان ہونے والے شہداء کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے جو لوگ اپنا آج قوم کے مستقبل کے لیے قربان کر دیتے ہیں وہ عظیم لوگ ہیں انہیں کی وجہ سے پوری قوم سکھ کا سانس سوتی ہے۔شہداء کی قربانیاں کوئی عام قربانی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ شہداء کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو مردہ مت کہووہ زندہ ہیں اور انہیں رزق بھی دیا جاتاہے۔

تقریب کے آخر میں شہداء کی فیملیوں اور میرپور سے خصوصی شرکت کر نے والوں کو شیلڈزدی گئیں۔

Share This Post

More To Explore