وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کا رات گئے راولاکوٹ کا ہنگامی دورہ۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کا رات گئے راولاکوٹ کا ہنگامی دورہ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے نماز فجر کے بعد حسین کوٹ میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل گلفراز ساکنہ بھمبر اور کانسٹیبل طارق بشیر ساکنہ راولاکوٹ کی ڈگری کالج راولاکوٹ میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر صحت عامہ آزادکشمیر نثار انصر ابدالی اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر رانا عبدالجبار بھی وزیراعظم آزادکشمیر کے ہمراہ تھے۔ اس واقعہ میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہکار سی ایم ایچ راولاکوٹ میں زیرعلاج ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے رات 2 بجے سی ایم ایچ راولاکوٹ کا دورہ کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Share This Post

More To Explore