صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھار ت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھار ت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کر دیں ہیں۔ اس سلسلے میں اُنہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر، امریکی سفارتکاروں کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت بند کرانے پر زور دیا۔ اس سلسلے میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آسٹریا کی سفیر مسز اینڈریا ویکی (Mrs. Andrea Wicke) سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آسٹریا کا انسانی حقوق پر ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اس لئے آسٹریا مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آسٹریا کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ یکساں تعلقات ہیں اس لئے آسٹریا اور یورپ کے دیگر ممالک مل کرمسئلہ کشمیر پر پاک بھارت کے درمیان ثالثی کروائے تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکے۔ اسی طرح آسٹریا یورپ کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پرآسٹریا کی سفیر مسز اینڈریا ویکی (Mrs. Andrea Wicke) نے پاک بھارت سیز فائر کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے آسٹریا اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورآسٹریا کی سفیر مسز اینڈریا ویکی (Mrs. Andrea Wicke) کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore