آزاد جموں وکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت آزاد کشمیر کے ای گورننس ویژن کے تحت سٹیٹ سبجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے لیے ایپلیکیشن و سسٹم تیار کر لیا۔ جس کے تحت آزاد کشمیر کے تمام سب ڈویژنز میں ایکویپمنٹ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں سسٹم کے استعمال کے لیے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کے لیے دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام بھی آئی ٹی بورڈ کی جانب سے کیا گیا۔ جس کے دوران نمائندگان کو سسٹم کے بارے میں آگاہی اور اس کے استعمال کی بابت تمام تر تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے بعد جلد ہی تحصیل سطح پر یہ سہولت عوام کو آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے میسر ہو گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
