آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والی اشخاص کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ بیرون آزاد کشمیر سے دودھ اور گوشت لانے پر پابندی کے باوجود پنجاب سے آزاد کشمیر کی حدود میں دودھ سپلائی کرنے پر ضلع میر پور میں منگلا چیک پوسٹ اور جاتلاں ہیڈ کے مقام پر ناکہ لگا کر 15 موٹر سائیکلوں اور دودھ کے ڈبے ضبط کرتے ہوئے 1376 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا جبکہ ضلع کوٹلی میں Counterfiet کرنے کی پاداش میں الحبیب فوڈ کے ایک بڑے سٹاک کو زیر ضبطگی لایا گیا۔ جس پر تحت ضابطہ کا رروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء کا خوردنوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل و بلا تخصیص کا روائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ملاوٹ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
