وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک نے کہاہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن کے پاس پانچ سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں اور ان کی ریکوزیشن پی ایس سی کو ارسال شدہ ہے

وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک نے کہاہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن کے پاس پانچ سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں اور ان کی ریکوزیشن پی ایس سی کو ارسال شدہ ہے اور ان پر معزز عدالت سے حکم امتناعی ہے جبکہ اس کے بعد محکمہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایڈھاک تقرریوں کیلئے اشتہار پر بھی حکم امتناعی ہے۔ یہ آسامیاں زیادہ ترریموٹ ایریاز کے تعلیمی اداروں میں خالی ہیں اس لیے حکومت نے ان دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم متاثرنہ ہونے دینے کیلئے پنجاب طرز پر کنڑیکٹ تقرری کیلئے اشتہارجاری کیا اور اس کے تحت جو تقرری ہوگی وہ نان ٹرانسفرایبل ہوگی۔وہ سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائدحزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کے سوال پر ایوان میں گفتگو کررہے تھے۔

قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کے سوال پر وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے جواب میں کہاگیاکہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں نافذ العمل کنٹریکٹ پالیسی بروئے نوٹیفکیشن مجریہ 08-04-2025کے تحت لائن آف کنٹرول سے ملحق اور دور دراز مقامات پر قائم تعلیمی ادارہ جات میں لیکچرر بی17-کی خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری کے لیے اہل باشندگان ریاست جموں و کشمیر (مرد و خواتین) سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ آسامیاں ضلع وائز کوٹہ کے تحت مشتہر نہیں کی گئیں بلکہ ریاستی باشندگان (بشمول مہاجرین مقیم پاکستان و متاثرین منگلہ ڈیم /مہاجرین1989) کسی بھی ضلع کی آسامی کے خلاف درخواست دے سکتے ہیں۔ چونکہ یہ آسامیاں نان ٹرانسفر ایبل ہیں اس لیے ضلع کا اندراج صرف آسامیوں کی دستیابی کی حد تک ہے۔

ممبر اسمبلی چوہدری محمد رفیق نیئر کے سوال پر وزیر برائے امور منگلا و منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے جواب میں کہاگیاکہ بروئے نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن مجریہ 10.11.2021 (ضمیمہ ”B”) چوہدری محمد منشاء ساکنہ ضلع میر پور کی بطور ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی میر پور کی عرصہ 03 سال کے لئے کنٹریکٹ بنیادوں پر تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ آفیسر موصوف کی کنٹریکٹ تعیناتی کی معیاد عرصہ 03 سال مورخہ 09.11.2024 کو اختتام پذیر ہو چکی ہے۔ البتہ اس وقت آسامی خالی نہیں ہے۔ بروئے نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نمبر انتظامیہ / ایم جی اے۔ 5(17) / 2025 چوہدری مختار حسین کمشنر میر پور ڈویژن کو ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی میر پور کی آسامی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔بروئے نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نمبر انتظامیہ / ایم جی اے۔ 5(17) / 2025 چوہدری مختار حسین کمشنر میر پور ڈویژن کو ڈائریکٹر جنرل منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی میر پور کی آسامی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کے سوال پر وزیر صحت نثارانصرابدالی کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے جواب میں کہاگیاکہ محکمہ صحت عامہ کو حکام بالا/بالا دفاتر کی جانب سے وفاقی حکومت کی طرف سے متذکرہ پراجیکٹ PM Pakistan Special Programme for Up-scaling of Health Facilites of under privileged to the level of teritary care servicesکی منظوری کے بارے میں کوئی اطلاع/مکتوب موصول نہ ہوا ہے

Share This Post

More To Explore