آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے خضدار میں دہشت گردوں کی جانب سے سکول بس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے ، دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بربریت کی انتہا کر دی ہے ،معصوم بچوں کی شہادت پر دل بہت رنجیدہ ہے ،ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے خضدار میں بھارت سپانسر دہشتگردوں کے ہاتھوں خودکش دھماکے میں نشانہ بننے والے بے گناہ شہریوں کی شہادت پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ہندوستان کے تربیت یافتہ دہشت گرد بلوچستان میں افراتفری پھیلا رہے ہیں ، ہندوستان آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مودی سرکار نے کھلی جنگ میں شکست کے بعد پراکسی وار تیز کر دی ہے ،خودکش حملے میں شہید ہونے والے استاتذہ کی شہادت پر دل بہت دکھی ہے ،چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اللہ پاک معصوم اور نہتے شہداء کے درجات بلند فرمائے ،اللہ پاک شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
