آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ وادی نیلم میں بکروال قبیلے سے ٹیکس وصول کیاجانا زیادتی ہے

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ وادی نیلم میں بکروال قبیلے سے ٹیکس وصول کیاجانا زیادتی ہے اسے ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاجائے۔توجہ دلاؤنوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے کہاکہ بکروال قبیلہ ہماری ثقافت زندہ رکھنے کا باعث ہے ان کے بارے میں ایوان کی ایک کمیٹی بھی بنی تھی۔ ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیے جانے بارے ایک نوٹیفکیشن بھی موجود ہے جس پر عملدرآمد کروانا ہے۔

وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ ضلع کونسل نیلم کی جانب سے بکروال قبیلے سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیاجارہا بلکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نیلم کی جانب سے ٹیکس لیاجارہا ہے۔ بکروال ہماری ثقافت کے محافظ ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب سے بکروال قبیلے سے غلط ٹیکس وصول کیاجارہا ہے۔ بکروال قبیلہ ہماری ثقافت کی پہچان ہے اس معاملے کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر دیکھے۔

Share This Post

More To Explore