ڈائریکٹر انڈسٹریز امجد علی مغل کی ہدایات پر نائب ناظم سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع مظفرآباد راجہ جاوید انور معاون ناظم صنعت وتجارت راجہ کاشف لطیف خان، انسپکٹر اوزن وپیمائش محکمہ لیبر قیصر رشید، انسپکٹراقراء یوسف اور لیب ٹیکنیشن ارم غفور کیانی نے مظفرآباد میں پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر نائب ناظم صنعت وتجارت نے معیار اور مقدار کی چیکنگ کی اور ہدایات کی کہ پٹرول پمپس میں معیار کے سرٹیفکیٹ کو یقینی بنایا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ اور کمی وبیشی سے نقصان عوام الناس کو ہو رہا ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت اور لیبر ویلفیئر اوزان و پیمائش کا فیلڈ سٹاف کسی بھی عوامی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
