فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پرکارروائی کرتے ہوئے ٹاہلی منڈی میں قائم ہوٹل کو سیل کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پرکارروائی کرتے ہوئے ٹاہلی منڈی میں قائم ہوٹل کو سیل کر دیا۔ دودھ میں سکمڈملک پاوڈر Powder Skimmed Milk کی موجودگی پائی گئی۔ فوڈ اتھارٹی مظفرآباد شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دودھ اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹاہلی منڈی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد کی زیر نگرانی ٹیم فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے کی پاداش میں ایک ایف بی او کو سیل کر دیا ۔ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے موقع پر دودھ کے نمونے حاصل کیے، جنہیں فوری طور موبائل فوڈ لیب کے زریعےٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹنگ رپورٹ میں دودھ میں سکمڈملک پاوڈر Powder Skimmed Milk کی موجودگی پائی گئی یاد رہے کہ سکمڈ دودھ پاؤڈر (SMP) کو مختلف ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے، جیسے تازہ دودھ میں SMP شامل کرنےسےاس کے ٹھوس مواد کو بڑھایاجاتاہے، اس طرح منافع کے مارجن میں اضافہ ہوتا ہے- ایس ایم پی کے ساتھ ملاوٹ دودھ کی مصنوعات کے غذائی مواد، ذائقہ اور معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔ جوانسانی صحت کےلئے مضرہے۔ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا یے۔ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا یے۔ملاوٹ سے پاک معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔شہری فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر رپورٹ کریں فورا کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore