صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادرکی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہماری پاک فوج نے بھارتی جنگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا ہے۔ بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر لائن آف کنٹرول کے اس پار اندھا دھند فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کیا ہے بھارت کی طرف سے اس بزدلانہ حرکت کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش پر ہم اُن کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی ہونا چاہیے جس میں کشمیری عوام کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہیے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہی ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرتے ہوئے کشمیری عوام کو اُن کا بنیادی حق خودارادیت دیا جائے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
