آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کا آپریشن بنیان المرصوص کی اعلی حکمت عملی مرتب کرنے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح ان کی دلیرانہ اور خود دارانہ قیادت میں پاک فوج سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست سے دو چار کیا وہ اپنی مثال آپ ہے ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور مودی کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر حقیقی معنوں میں اس ترقی کے لائق ہیں ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مسئلہ کشمیر سے کمٹمنٹ لازوال ہے ،ان کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں بے مثال کامیابی حاصل کی ۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے مظفرآباد میں کہا کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے ،انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متعدد بار جس جرآت مندانہ موقف کا اظہار کیا ماضی میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم آج بہت خوش ہے میں ساری کشمیری قوم کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کا بھی مان ہیں مقبوضہ کشمیر میں چسپاں ان کی تصاویر کے پوسٹر کشمیری عوام کی جانب سے ان سے محبت کا بے پایاں ثبوت ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
