وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے باعث شہید ہونے والے شہری موذن امام مسجد بلال محمد یعقوب شہید کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور زخمی ہونے والی دختر سفیر اعوان کی عیادت بھی کی،وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے بھارتی جارحیت کے باعث موذن امام مسجد بلال محمد یعقوب شہید کے ورثاء کی تالیف قلب کے لیے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک کروڑ روپے امداد کا چیک جبکہ مقامی شہری سفیر اعوان کی زخمی بیٹی کے لیے دس لاکھ کا چیک ورثا کے حوالے کیا علاوہ ازیں زخمی بچی کے لیے سکالر شپ کا اعلان بھی کیا گیا، قبل ازیں وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا مظفر آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر رانا عبدالجبار، مقامی بریگیڈ کمانڈر،سابق وزراء حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی، سید مرتضیٰ علی گیلانی،مئیر مظفر آباد سید سکندر گیلانی، کمشنر مظفر آباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین، ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مدثر فاروق، رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ عارف، راجہ مظہر قیوم، خواجہ اعظم رسول، سید رحمت شاہ، عبدالغفور عباسی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی موجود تھی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی بھی حرکت کرنے کی کوشش کی تو بھارت کو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب ملے گا، بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو مسلح افواج پاکستان کے جواب سے بھارت کو دنیا بھر میں ہزیمت اٹھانا پڑی، بھارت اس بار بھی دنیا بھر میں ذلیل و رسواء ہوا ہے، مسلح افواج پاکستان کے موثر جواب سے پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا بھر میں سرخرو کیا ہے،یہاں شہید ہونے والے شہری کے ورثاء اور زخمی بچی سے ملا، یہاں شہریوں کا حوصلہ دیدنی ہے، بھارت کی کوئی دھمکی یہاں شہریوں کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتی، انشاء اللہ، اللہ پاک پاکستان کو اور عزت دے گا اور آئندہ بھی سرخرو کرے گا، شہید کا اجر اللہ کے پاس ہے، یہاں آنے کا مقصد شہید شہری کے ورثا اور زخمی بچی کو باآور کروانا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، پوری قوم کی ہمدردیاں شہداء کے ورثا، زخمیوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، شہید اور زخمی شہری کے ورثاء کی تالیف قلب کے لیے حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کچھ رقم لے کر یہاں آیا ہوں،انھوں نے کہا کہ میں یہاں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور میاں محمد نوازشریف کا سلام اہل علاقہ تک پہنچانے آیا ہوں، آزادکشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہیں، پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے بے پناہ ظلم کیا ہے، اللہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز سنی ہے اور مسلہ کشمیر ایک بار پھر بین ا لاقوامی منظر نامے پر اجاگر ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ امید ہے اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا، انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
