فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کےزریعے غیر معیاری دودھ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کےزریعے غیر معیاری دودھ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔زیرو پوائنٹ پر ناکہ لگاتےہوئے دودھ فروشوں سے دودھ کے نمونہ جات حاصل کر کے موقع پر موجود موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں فوری جانچ پڑتال کی گئی۔ٹیسٹنگ رپورٹس میں دودھ میں سکمڈملک پاوڈر Powder Skimmed Milk کی موجودگی پائی گئی۔، جس پر متعدد دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ یاد رہے کہ سکمڈ دودھ پاؤڈر (SMP) کو مختلف ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے، جیسے تازہ دودھ میں SMP شامل کرنےسےاس کے ٹھوس مواد کو بڑھایاجاتاہے، اس طرح منافع کے مارجن میں اضافہ ہوتا ہے- ایس ایم پی کے ساتھ ملاوٹ دودھ کی مصنوعات کے غذائی مواد، ذائقہ اور معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔ جوانسانی صحت کےلئے مضرہے۔مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کرتےہوئےدودھ موقعےپرتلف کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد/جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا یے۔ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا یے۔ملاوٹ سے پاک معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔شہری فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر رپورٹ کریں فورا کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore