سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے احکامات کی روشنی میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے حوالہ سے نظامت خوراك آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز /فوڈ سیفٹی آفیسر زکو ہدایت کی گئی ہے

سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے احکامات کی روشنی میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے حوالہ سے نظامت خوراك آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز /فوڈ سیفٹی آفیسر زکو ہدایت کی گئی ہے کہ آزاد کشمیر میں تیار /فروخت ہونے والے مقامی منرل واٹر برانڈز کی فوری رجسٹریشن کویقینی بنایاجائے۔ ان یونٹس کی فزیکل انسپکشن کر کے معیار کا لیبارٹری تجزیہ کروایا جائے۔ ہر یونٹ سے پانچ لاکھ روپے کا شورٹی بانڈ لیا جائے جیسے دودھ کے کاروبار میں لاگو ہے۔ غیر رجسٹرڈ اورناقص کوالٹی پلانٹس کو بند کرتے ہوئے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تمام فاسٹ فوڈ پوائٹس ( شوارما، برگر و غیرہ) کی تیاری کے مراحل اور صفائی کے معیار کی جانچ کی جائے۔ ان مقامات پر استعمال ہونے والے اجزاء گوشت / چکن کی Backward tracibility کوالٹی وغیرہ کی مکمل چیکنگ کی جائے۔ گلاسڑا ،مضر صحت یا غیر معیاری گوشت /چکن استعمال کرنے والے کاروبار مالکان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو سیل کیا جائے اور جب تک عدالتی احکامات نہ ہوں انہیں De-seal نہ کیا جائے۔ تمام شادی ہالز اور مارکیز کوفوڈ اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کا پابند بنایا جائے ۔ کھانے کی تیاری ، Serving ،Storage اور صفائی سے متعلقہ SOPs مرتب کر کے ان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی، جرمانے اور سیلنگ کے اقدمات کیے جائیں۔ بریڈز چکن شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا جائے تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ ذبح شدہ گوشت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہے۔ غیر معیاری یا غیر محفوظ گوشت کی فروخت پر متعلقہ دوکانوں کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تمام اضلاع میں فروخت ہونے والے فروزن آئٹمز ( چکن سموسہ ، رولز، فروزن چکن/ گوشت وغیرہ) کے Samples حاصل کرتے ہوئے لیبارٹری تجزیہ کروایا جائے ۔غیر معیاری اور مضر صحت آئٹمز کی فوری ضبطگی عمل میں لائی جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔ Freezer اور وہاں کام کرنے والے عملہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا جائے۔

Share This Post

More To Explore